نئی دہلی 14جنوری(آئی این ایس انڈیا)کھادی دیہی صنعت کمیشن کے ڈائری کیلنڈر پر وزیر اعظم مودی کی تصویر کو لے کر مسلسل ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے ٹویٹ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایاہے۔تشار گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ باپو نے اپنے بکنگھم محل کے دورے کے دوران کھادی پہنی تھی نہ کہ 10لاکھ روپے کا سوٹ۔تشار نے کھادی دیہی صنعت کمیشن (کیویایسی)کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہاتھ میں چرخہ، دل میں ناتھورام۔ٹی وی پراینٹ کاجواب پتھر سے دینے میں کوئی برائی نہیں ہے۔تشار گاندھی نے ٹویٹ میں باپوکے 1931کی برطانیہ کے دورے کا حوالہ دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جب انہوں نے برطانیہ کے شہنشاہ جارج پنچم اور مہارانی مریم سے ملاقات کی تھی انہوں نے کھادی کی دھوتی اورشال پہن رکھاتھا۔نریندر مودی نے ہندوستان میں صدر براک اوباما کے دورے کے دوران متنازعہ10لاکھ روپے کاسوٹ پہنا تھا۔تشار گاندھی نے پہلے ٹویٹ کر کے کہاتھاکہ تیرا چرخہ لے گیا چور، سن لے یہ پیغام، میرا خط تیرے نام۔ اب وہ کیویایسی کی ڈائری اور کیلنڈر سے ندارد ہیں ان کی وجہ 10لاکھ روپے کا سوٹ پہننے والے پیارے وزیراعظم کی تصویر لگی ہے۔ادھر ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے بھی کیلنڈر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوم کی توہین ہے۔نروپم نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اس سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کیلنڈروں کو فوری طور پر واپس لیاجائے۔مہاراشٹر کانگریس کے صدر اشوک چوہان نے اسے خود کی پیٹھ تھپتھپانے والا بتایا اور معافی کا مطالبہ کیا۔چوہان نے کہاکہ مہاتما گاندھی نے ملک کو خود انحصاری کا پیغام دیا تھا۔چوہان نے کہاکہ آپ مہاتما گاندھی کو ملک کے لوگوں کے دل سے نہیں نکال سکتے۔